یمن

یمنی اور سعودی فورسز میں جھڑپ متعدد ہلاک

شیعت نیوز یمنی فورسز نے سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے سرحدی علاقہ نجران میں فوجی ٹھکانوں پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے البقع کے قریب فوجی چیک پوسٹ پر سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے اجتماع پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے صرواح علاقہ میں 6 سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت میں مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ حملے یمن کے عوام کے قتل عام کے علاوہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات کی بھی ویرانی اور تباہی و بربادی کا باعث بنے ہیں۔ سعودی عرب نے اس ملک کے عوام کو شدید محاصرے میں رکھا ہے اور اس وقت یمنی عوام وسیع پیمانے پر انسانی بحران سے دوچار ہیں کہ جسے صدی کا انسانی المیہ کہا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button