غزہ پر اسرائیلی حملے کا خطرہ، عسکری کیمپ خالی کرالئے گئے، حماس
قدس پریس کے مطابق حماس کے ایک ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گذشتہ اتوار کو اسرائیلی فوج کی غیرمعمولی مشقوں کے تناظر میں جماعت نے اپنے کارکنان کو الرٹ کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کسی بھی وقت جارحیت کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس اسرائیل کی طرف سے جنگی مشقوں کو سنجیدگی سے دیکھتی ہے اور احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کیلیے جماعت کے عسکری ونگ کے مراکز کو خالی کرنے کا حکم دے چکی ہے۔
حماس نے تمام عسکری کمانڈروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹھکانے تبدیل کرلیں اور موبائل فون استعمال نہ کریں۔ حماس کی اعلی کمان کی طرف سے ہدایات ملنے کے بعد القسام بریگیڈ نے اپنے سیکیورٹی مراکز خالی کردیے ہیں تاکہ اسرائیلی طیاروں کی طرف سے کسی قسم کی جارحیت کا سامنا کرنے سے بچا جاسکے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی آرمی چیف جنرل گیڈی آئزنکوٹ نے خبردار کیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں رواں سال خطرناک جنگ ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جاری بحران ایک نئی جنگ کاموجب بن سکتے ہیں۔