لبنان

اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر شروع کردی

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنانی حکومت کے شدید احتجاج کے باوجود اسرائیلی حکومت نے لبنان کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے صہیونی فوج نے حالیہ ایام میں لبنان کی سرحد سے متصل علاقے راس الناقورہ میں دیوار کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صہیونی ریاست کی دیوار کی تعمیر کا کام کئی سال تک جاری رہ سکتا ہے۔ یہ دیوار بحر متوسط سے شام کے وادی گولان میں جبل الشیخ ک تعمیر کی جائے گی۔

منصوبے کے مطابق یہ دیوار 10 میٹر سطح زمین سے بلند اور مخصوص مقامات پر اس کی اونچائی 20 میٹر تک ہے۔ بالخصوص یہودی کالونیوں کے قریب سے یہ دیوار زیادہ اونچی رکھی جائے گی۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق دیوار کی تعمیر کا مقصد لبنان کو ٹوپو گرافی پر کنٹرول کی روک تھام، فائرنگیا مانیٹرنگ کے ذریعے سرحد کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

خیال رہے کہ لبنان کی سیاسی قیادت نے سرحد پر دیوار کی تعمیر اور سمندر میں موجود تیل کے وسائل پر قبضے کی صہیونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے عالمی سطح پرچارہ جوئی پر زور دیا ہے۔

لبنانی صدر میشل عون، وزیراعظم سعد حریری اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے اپنے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ اسرائیلی دھمکیاں سرحدی خود مختاری اور امن واستحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے سرحد پر کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے اور سمندر میں موجود تیل کے وسائل ہتھیانے کی کوششوں سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان تنازعات مزید شدت اختیار کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ سنہ 2000ء کی جنگ کے بعد اقوام متحدہ کی زیرنگرانی سیزفائر لائن کی اپنی طرف دراندازی کی روک تھام کے لیے کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button