مقبوضہ فلسطین

‘فیس بک‘ پر اسرائیل مخالف مواد پوسٹ کرنے پر فلسطینی کو قید کی سزا

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے زیرحراست ایک سماجی کارکن خالد جمال فراج کو چھ ماہ کے لیے قابل تجدید انتظامی قید کی سزا سنائی ہے۔ اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے 30 سالہ خالد فراج کو سماجی رابطے کے ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر اسرائیل مخالف مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے فراج کو دس روز قبل حراست میں لیا تھا۔ اس کے خلاف عدالت میں پیشی کے موقع پر اسرائیلی پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم ’فیس بک‘ پر اسرائیل کے خلاف نفرت پر اکسانے والا مواد پوسٹ کرتا ہے۔

پہلے اسرائیلی عدالت نے فراج کو چار ہزار شیکل جرمانہ کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا مگر اس کے بعد اچانک فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اسے چھ ماہ کی انتظامی حراست کی سزا سنادی۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کاکہنا ہے کہ فلسطینی شہری کے خلاف عاید کردہ الزامات ایک خاتون جج نے سنیں۔ اس نے فیس بک پر موجود اس کے پوسٹ کردہ مواد کا بھی جائزہ لیا۔ ایک متنازع قرار دی گئی پوسٹ میں کو صرف 22 افراد نے لائیک کیا تھا۔ اس پر خاتون جج نے فلسطینی شہریو کو جرمانہ کی وصولی کے بعد رہا کرنے کا حکم دیا تاہم اسرائیلی پراسیکیوٹر نے اس کی رہائی ک فیصلہ معطل کرنے کی درخواست دی۔ بعد ازاں اسے چھ ماہ کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button