پاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کا خطرہ ، نیکٹا کا قانون نافذ کر نیوالے اداروں کوانتباہ

شیعت نیوز:نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اٹھارٹی نیکٹا نے ڈی جی ایف آئی اے ، چیف سیکر ٹر ی گلگت بلتستان، ہوم سیکر ٹر ی سندھ، چاروں صوبوں کے آئی جیز ، ایڈیشنل چیف سیکر ٹر ی فاٹا، ڈی جی رینجرز ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کوانتباہ کرتے ہوئے ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 6 غیر ملکی جن کا تعلق ایسٹ ترکستان اسلامی موومنٹ(ای ٹی آئی ایم) نامی اسلامی جہادی تنظیم سے بتایا جاتا ہے یہ تنظیم پاکستان میں اپنے مخالف دھڑوں پر حملوں کی تیاری کر ر ہی ہے ، سردست زیادہ معلومات دستیاب نہیں ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان 6غیر ملکی دھشت گردوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں ، مراسلے میں پاکستان میں تعینات سفارتی عملے ، عالمی اداروں سمیت ملک بھر کے اہم مقامات کی حفاظت کے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button