یمن

یمن پر سعودی جارحیت، مزید عام شہری شہید

صوبہ عمران کے علاقے مجزہ کی ایک شاہراہ پر کیے جانے والے حملے میں فوری طور پر بارہ افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اس حملے کے بعد سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن کے صوبے صعدہ پر بمباری کی جس میں ایک شخص شہید اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔دوسری جانب عالمی ریڈکراس سوسائٹی نے خـبردار کیا ہے کہ اگر یمن میں ڈائیالسس کے مراکز فورحی طور پر قائم نہ کیے گئے تو گردے کے امراض میں مبتلا ہزاروں افراد موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔عالمی ریڈکراس سوسائٹی کے نمائندے الیگزینڈر فیٹ نے کہا ہے کہ جنگ کے نتیجے میں یمن میں ڈائیالسس کے مراکز کو زبردست نقصان پنہچا ہے اور بہت سے مراکز مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔سعودی عرب نے امریکا اور علاقے کے بعض عرب ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جن میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے بے گھر ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button