دنیا

زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نائجیریا کی اسلامی موومنٹ کے رکن شیخ قاسم سوکوتو شہید ہوگئے

نائجیریا کی اسلامی موومنٹ کے رکن شیخ قاسم سوکوتو دو ہفتے قبل سوکوتو شہر میں آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی حمایت میں نکالی جانے والی پر امن ریلی پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔

نائجیریا کے شیعہ مسلمانوں نےآیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی مسلسل دو سال سے گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔

واضح رہے کہ 13 دسمبر 2015 کو زاریا میں واقع بقیۃ اللہ کمپلیکس پر فوج نے بلاجواز حملہ کر کے سیکڑوں افراد کو شہید اور زخمی کردیا تھا۔ اس حملے میں آیۃ اللہ ابراہیم زکزاکی زخمی ہو گئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا کی سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا لیکن حکومت اور فوج نے حکم عدولی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button