لبنان

سعد حریری کو ترکی سے نزدیکی کا تاوان ادا کرنا پڑےگا سعودی عرب کی دھمکی

سعودی عرب نے اپنے ایک پیغام میں لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے وزير اعظم کو ترکی کے ساتھ قربت اور نزدیکی کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ اخبار کے مطابق کسی پر یہ بات اب پوشیدہ نہیں ہے کہ سعودی عرب نے لبنان کے وزير اعظم سعد حریری کے دورہ سعودی عرب کے دوران اسے جبری استعفی پر مجبور کیا اور اسے گرفتار بھی کیا اور فرانس اور امریکہ کی وساطت سے اسے آزاد کیا گیا۔ الاخبار کے مطابق سعودی عرب کی سعد حریری کو حزب اللہ سے دور کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے اور سعودی عرب سے وطن واپسی کے بعد سعد حریری حزب اللہ کے قریب ہوگئے ہیں کیونکہ حزب اللہ نے سعد حریری کی وطن واپسی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے لبنان کے وزیر اعظم کی سعودی رعب میں توہین کی مذمت اور اسے لبنانی عوام کی توہین قراردیا تھا۔ سعودی عرب سے واپسی کے بعد سعد حریری ترکی کے قریب ہوگئے ہیں اور اب سعودی عرب نے سعد حریری کو ترکی کی قربت پر سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعد حریری کو ترکی کے ساتھ نزدیکی کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button