پاکستان

کراچی:انچولی میں شیعہ مسنگ پرسن کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ ، متاثرہ فیملیز اور عوام کی شرکت

شیعیت نیوز: کراچی کے انچولی امام بارگاہ پر شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ ہوا جسمیں متاثرہ خانوادوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کثیر تعداد میں عزادار موجود تھے اور اسیروں کی رہائی کیلئے بلند شگاف نعرے لگا رہے تھے, اس موقع پر HRCP کے اسد بٹ صاحب, ڈاکٹر ریاض, راشد رضوی, حسن رضا سہیل, رضی حیدر رضوی اور مسنگ پرسنز کی فیملیز نے خطاب کیا- انہوں نے کہا کہ سادات کی وطن پرستی اور پرامن احتجاجوں کو کمزوری سمجھ کر ابتک لاپتہ عزاداروں کو رہا نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی عدالتوں میں پیش کیا گیا ہے, کسی کو کوئ فکر نہیں کہ متاثرہ فیملیز کا گھر کیسے چل رہا ہے؟ بچوں کی اسکول فیس کیسے بھری جائے گی؟ یہ مسئلہ ہمارے گھر کا نہیں اسلئے سب خاموش ہیں, کیا زندہ قومیں اپنے محسنوں کو اسطرح تنہا چھوڑ دیتی ہیں؟ کیا یہئ درس کربلا ہے؟ سندھ گورنمینٹ نے اضافی تفتیش کیلئے 3 ماہ کا قانون منظور کرکے اغواکاری کو فروغ دیا ہے اگر متاثرہ فیملیز کو انصاف نہیں ملا اور مسنگ پرسنز بازیاب نہ ہوئےتو ہم جلد اہم شاہراہ پر دھرنے کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button