ایران

بیت المقدس ،فلسطین اور عالم اسلام کا قطعی اور دائمی دارالحکومت ہے:عباس عراقچی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بیت المقدس کے ثقافتی، تمدنی اور تاریخي تخش کے تحفظ پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس ،فلسطین اور عالم اسلام کا قطعی اور دائمی دارالحکومت ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ” بیت المقدس ادیان کے امن و صلح کا دارالحکومت ” کے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کو ہمیشہ عالم اسلام کا پہلا مسئلہ برقرار رکھنا چاہیے کیونکہ اسرائیل کی حامی سامراجی طاقتیں عالم اسلام میں دوسرے مسائل پیدا کرکے مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل عالم اسلام کا دشمن ہے جبکہ امریکہ اسرائیل کا سب سے بڑا حامی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button