دنیا

نائیجیریا کے عوام اسلامی ایران کو اپنا حامی سمجھتے ہیں:بیٹی آیت اللہ ابراہیم زاکزکی

ابوجا (مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا کے مسلمان عوام اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنا حامی اور پشت پناہ سمجھتے ہیں۔یہ بات نا‏ئیجیریا کی اسلامی تحریک کے اسیر رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی بیٹی نصیبہ زکزکی نے جنوبی ایران کے جزیرے قشم میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ نائیجیریا کے عوام خود کو ایران کے اسلامی انقلاب کا سپوت سمجھتے ہیں اور ظلم و استبداد کے خلاف جنگ سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے نائیجیریا کے مظلوم عوام اور اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی حمایت کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

نصیبہ زکزکی نے مزید کہا کہ نائیجیریا کی حکومت آئین کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے مسلسل پہلو تہی کرتی آرہی ہے اور عدالت کے کھلے احکامات کے باجود ، آیت اللہ زکزکی کو رہا کرنے سے گریزاں ہے۔انہوں نے کہا کہ نائیجیریا کی حکومت فوج کے ہاتھوں عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کو چھپائے رکھنا چاہتی ہے اور اس نے ملک میں شدید سینسر شپ عائد کر رکھی ہے۔

انہوں نے ملکی اور عالمی ذرائع ابلاغ سے اپیل کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو پوار کرتے ہوئے عوام کو حقائق سے آگاہ کریں تاکہ حکومت نائیجیریا کو آئین اور قانون کی پاسداری پر مجبور کیا جاسکے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button