عراق
موصل میں داعشیوں کے لیے جعلی دستاویزات بنانے والا گروہ گرفتار
بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی انٹیلی جنس آفیسر بشار سالم نے انکشاف کیا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز نے موصل میں ایک ایسے گروہ کے افراد کو گرفتار کیا ہے کہ جو موصل میں روپوش داعشی جنگجوؤں کیلئے جعلی دستاویزات تیار کرتے ہیں تاکہ یہ داعشی قانون کی گرفت میں نہ آسکیں اور شہر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو سکیں۔
سالم کا مزید کہنا تھا کہ یہ گروہ داعشیوں کے نام اور دیگر تمام بائیو ڈیٹا تبدیل کرتے ہوئے داعشیوں کو نئی ایک نئی شناخت دیتے تھے،سالم کے مطابق گروہ میں 22 افراد شامل ہیں جنہیں گرفتار کر کے ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔