سعودی عرب

پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم سے مایوسی ، سعودی عرب روس سے «ایس-400» ڈیفنس سسٹم خریدنے پر مجبور

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ایس 400 سسٹم کی خریداری سعودی اینٹی میزائل ایئر ڈیفنس سسٹم میں ترقی کی مترادف ہے۔سعودیہ میں پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم کی لگاتار ناکامیوں اور یمنی میزائلوں کے ریاض اور سعودی معاشی مراکز کو نقصان پہنچانے کے بعد، اس ملک کے بادشاہ نے اپنے ماسکو دورے کے دوران ایس 400 ڈیفنس سسٹم کی خریداری کے ابتدائی مراحل طے کرکے دستخط کئے گئے۔

ایسا لگتا ہے کہ سعودی حکام کی پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم سے مایوسی جبکہ یمنیوں کی روسی اور مشرقی میزائلوں کی طرف توجہ بڑھنے سے سعودیہ اس سوچ میں پڑ گیا ہے کہ وہ روس سے انہی میزائلوں کے توڑ یعنی کہ ایس 400 ڈیفنس سسٹم کی خریداری کرے۔

ایس 400 سسٹم کی خریداری سعودی اینٹی میزائل ایئر ڈیفنس سسٹم میں ترقی کی مترادف ہے۔ موجودہ دستاویزات کے مطابق یہ ڈیفنس سسٹم پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم سے دو گنا زیادہ طاقتور ہے۔

اس ڈیفنس سسٹم کی خریداری کی وجہ در اصل یمنی فورسز کے یمامہ محل پر حملہ اور اس کے سعودی حکام پر پڑنے والے اثرات ہے۔ جس نے انہیں یہ سسٹم خریدنے پر مجبور کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button