سعودی جارحیت کا یمنی افواج کا میزائیل سے جواب، متعدد فوجی ہلاک

26 جنوری, 2018 12:08

سعودی جنگی اتحاد کی مسلسل نہتے یمنی شہریوں پر بمباری کا جواب دیتے ہوئے یمنی انقلابی فورسز نے سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں پر 2 میزائل داغے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ صنعا کے علاقہ نہم میں سعودی عرب سے وابستہ فوجیوں اور ان کے فوجی ٹھکانوں کو زلزال 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک اور ان کا جنگی ساز و سامان تباہ ہوگیا۔

7:19 شام جون 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔