پاکستان

پنجاب یونیورسٹی میں دہشتگرد طلبہ تنظیم جمعیت کے خلاف کریک ڈاون، ہاسٹل خالی کروالیا گیا

شیعیت نیوز: پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے آج یونیورسٹی کے شرپسند طلباء کیخلاف ہاسٹلز میں آپریشن کیا گیا۔ انتظامیہ نے 37 معطل شدہ طلباء میں 31 طلباء کی ہاسٹل الاٹمنٹ منسوخ کر دی جس کی وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے منظوری دیدی۔ دوسری جانب ہاسٹلز میں قائم اسلامی جمعیت طلباء کے تمام دفاتر بھی ختم کر دیئے گئے جبکہ جمعیت کے پوسٹرز، بینرز بھی اتار دیئے گئے ہیں۔ ہاسٹلز میں جمعیت کی جانب سے کی گئی وال چاکنگ کو بھی مٹا دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ہاسٹل نمبر ایک میں جمعیت کے دفتر کیلئے مخصوص کمرہ بھی خالی کروا لیا گیا۔ اس موقع پر جمعیت کے کارکنوں نے مزاحمت کی کوشش کی تو پولیس کو طلب کر لیا گیا جس پر جمعیت کے کارکن موقع سے فرار ہو گئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل میں مقیم طلباء کو وارننگ دی کہ اگر کسی طالبعلم کی جانب سے دوبارہ وال چاکنگ کی گئی تو اس کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی جائے گی۔ آج پنجاب یونیورسٹی میں حالات مکمل نارمل رہے اور کلاسیں جاری رہیں۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں قیام امن انتظامیہ کی ترجیح ہے، آئندہ کسی تنظیم کو بھی غنڈہ گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر کسی بھی غنڈہ گردی کی کوشش کی تو اس کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button