پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان: گذشتہ دنوں شہید ہونے والے جوان حسن علی کے قاتل گرفتار نا ہوسکے

شیعیت نیوز: گذشتہ دونوں ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم لشکر جھنگوی/ سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے جوان سالہ شیعہ جوان حسن علی کو شہید کردیا تھا جسکے قاتلوں کا ابھی تک کچھ پتہ نہ چل سکا۔

اطلاعات کے مطابق کل بروز بدھ حسن علی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے مومنین کی جانب سے احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی انتظامیہ دہشتگردوں کے سامنے مکمل مجبور نظرآرہی ہے، پولیس اور سیکورٹی ادارے قاتلوں کی گرفتاری میں سنجیدگی کا مظاہر ہ بھی نہیں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں عیدگاہ کے قریب کالعدم تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے سید حسن علی ولد غلام اکبر سکنہ حاجی مورہ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

دھیان رہےکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک طرف دہشتگرد دندناتے پھررہے ہیں تو دوسری طرف سادہ لباس میں ملوث پولیس اہلکار دہشتگردوں کو پکڑنے کی بجائے عام معصوم شیعہ جوانوں کو انکے گھروں سے اغوا کرکے غائب کررہےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button