یمن

سعودی فوجی اتحادیوں کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملے

یمنی فوج نے یہ میزائل، تعز میں الخیام فوجی اڈے پر، جہاں سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کا ٹھکانہ ہے فائر کیا-

اس حملے میں سعودی عرب کے متعدد اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے- اس سے پہلے اتوار کو بھی یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران میں سعودی فوج کے ایک اڈے پر میزائل فائر کیا تھا-

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پیر کو تعز میں ہی ایک اور کارروائی کر کے سعودی عرب کے متعدد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا-

ادھر جوف کے علاقے تپہ القناصین اور الغیل شہر میں بھی سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجیوں پر یمنی فوج نے حملہ کیا- اس درمیان سعودی جنگی طیاروں نے اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یمن کے ٹیلی ویژن چینل کی عمارت پر دوبار حملہ کیا-

سعودی جنگی طیاروں نے آٹھ دسمبر کو بھی یمن کے ٹی وی چینل کی عمارت پر حملہ کیا تھا جس میں پانچ افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے تھے-

متعلقہ مضامین

Back to top button