ہر کام میں اللہ تعالی کی خوشنودی کو مد نظر رکھنا چاہیے آیت اللہ خامنہ ای
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے مستند ساز اور دستاویزی فلم بنانے والے جوانوں سے ملاقات میں پانچ اہم نکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: : ہر کام میں اللہ تعالی کی خوشنودی کو مد نظر رکھنا چاہیے ۔ ہمارے ملک میں امید افزا ذرائع بیشمار ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں مستند ساز اور دستاویزی فلم بنانے والوں جوانوں کو 5 نکات کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا:
1 : جوانوں کو اپنے ہنر کا درست اور صحیح مظاہرہ کرنے کے ساتھ انقلاب عنصر کو حفظ رکھنا چاہیے۔
2 : دشمن کی سافٹ ویئر جنگ جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈے پر مشمتل ہے لہذا جوانوں کو اس جنگ کا مقابلہ کرنےاور اسلامی جمہوریہ ایران کی 40 سالہ حقانیت ثابت کرنے کے لئے اپنے ہنر کا بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔
3 : دشمن ہمارے معاشرے میں یاس و نا امید پھیلانے کی کوشش کررہا ہے ہمارے جوان اپنے ہنر کے ذریعہ ملک میں موجود حقائق کی بنیاد پر امیدوں کے چراغ روشن کرسکتے ہیں۔
4 : تنقیدی مستند مفید اور لازم ہے لیکن اس میں انداز پند و نصائح پر مشتمل ہونا چاہیے اور راہ حل بھی پیش کرنا چاہیے۔
5 : ہر کام میں اللہ تعالی کی خوشنودی کو مد نظر رکھنا چآہیے اور اسی سےمدد طلب کرنی چاہیے۔