سعودی عرب

سعودی عرب میں دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار افراد کی تعداد 5294 ہوچکی ہے:تفصیلی اعدادوشمار

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی اخبار عکاظ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی فورسز نے گزشتہ 120 دنوں میں دہشت گردی میں ملوث 289 افراد کو گرفتار کیا ہے جو 13 ممالک سے تعلق رکھتے ہیں،عکاظ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 185 سعودی عرب،47 یمنی،14 شامی،12 پاکستانی،6 بھارتی،4روسی،2 سوڈانی،1 بحرینی،1 ترک باشندہ شامل ہے،جبکہ گرفتار ہونے والوں میں ایک مہاجر ہے۔

عکاظ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی جیلوں میں اس وقت دہشت گردی میں ملوث 5294 قیدی موجود ہیں جن میں 90 قیدیوں کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ 6 قیدی افغانی،6 ایتھیوپی،14 اردنی،17 بحرینی،11 سوڈانی ،23 صومالی،5 عراقی،3فلپائنی،2کویتی،2 مراکش،14 بھارتی،5 امریکی،316 یمنی،9 ایرانی،3 بنگالی،4 ترک،16 چاڈی،1 جبوٹی،4 روسی،18 فلسطینی،1 قطری،1 لیبی،2 مالی،63 مصری،3 میانماری،1 موریٹانی اور 4 نائجیرین ہیں۔عکاظ کے مطابق دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار 4413 قیدی سعودی ہیں جبکہ 14 قیدی مہاجرین میں شمار ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button