دنیا

امریکہ کا فلسطینیوں کی امداد روکنے کا اعلان

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛امریکہ نے فلسطین پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کے ساڑھے 6 کروڑ ڈالر کی امداد روک دی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کو 6 کروڑ ڈالر جاری کردیے ہیں تاہم مزید 6کروڑ 50 لاکھ ڈالر روکنے کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئیتریس نے امداد کی کٹوتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کی جانب سے پناہ گزینوں کو فراہم کی جانے والی خدمات بہت اہمیت رکھتی ہیں اور امداد کٹوتی کی صورت میں ادارے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ فنڈنگ کے معاملے میں دیگر ممالک بھی زیادہ حصہ ادا کریں لہذا اس معاملے کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button