یمن

یمن پرسعودی جارحیت 5 ہزار بچے شہید: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن پرسعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 5 ہزار سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ 4لاکھ کے قریب خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں ۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ تنازع کے نتیجے میں جنگ زدہ ملک میں بیس لاکھ کے قریب بچے اسکول نہیں جا پارہے جبکہ کئی برسوں سے جاری تشدد اور جنگ کے نتیجے میں بچے نہ صرف خوف میں مبتلا ہیں بلکہ وہ مختلف بیماریوں ، غربت اور خوراک کی کمی کا شکار ہیں ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید و زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ سعودی عرب کی جانب سے اس غریب عرب ملک کے جاری محاصرے کی بنا پر اس ملک میں غذائی اشیا اور دواؤں کی بھی شدید قلت ہے اور اس وجہ سے بھی عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button