سعودی عرب

سعودی فوجیوں کے ہاتھوں العوامیہ میں ایک اور شیعہ نوجوان شہید

سعودی عرب کے مشرقی شہر العوامیہ کے شہریوں کے خلاف ظالمانہ اقدامات، شہر کے باشندوں کو زبردستی کوچ پر مجبور کرنے اور قتل و غارتگری کا بازار گرم رکھنے کی آل سعود کی ظالمانہ پالیسیوں کے تحت سعودی فوجیوں نے فائرنگ کر دی جس میں ایک اور نوجوان شہید ہو گیا-

اس سے پہلے بھی سعودی فوجیوں نے العوامیہ شہر پر حملہ کر کے سلمان الفرج نامی شہری کو شہید کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے گھروالوں منجملہ اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا تھا-

العوامیہ شہر اور مشرقی سعودی عرب کے دیگر شہروں میں گذشتہ کئی مہینے سے سعودی حکومت نے بڑی تعداد میں فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کر رکھا ہے اور مشرقی سعودی عرب کا علاقہ، فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہو گیا ہے-

العوامیہ اور مشرقی شہروں کے باشندوں نے دو ہزار گیارہ سے آل سعود حکومت کی ظالمانہ اور تفریق آمیز پالیسیوں کے خلاف پرامن تحریک شروع کر رکھی ہے-

اس دوران سعودی فوجیوں نے متعدد عام شہریوں کو شہید اور بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ العوامیہ جیسے شہروں سے لوگوں کو جبری طور پر کوچ کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button