پاکستان

ایم ڈبلیو ایم کے آغا رضا کو سلام پیش کرتا ہوں ،جنہوں نے 20کروڑ کی آفر ٹھکرادی

شیعیت نیوز: سابق وزیر داخلہ اور ممبر بلوچستان اسمبلی سرفراز بگٹی نے مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قوم کے نمائندے آغا رضا سے پہلے دن سے جب وہ اسمبلی میں آئے دوستی کا رشتہ ہے، اور اب یہ رشتہ مزید مضبوط تر ہوچکا ہے، میں سمجھتا ہوں ہزارہ قوم نے جو قربانیاں اور خون دیا ہے، آج اُس کا پھل مل رہا ہے، دہشتگرد ہمارے اسکولوں، کالجز، ہسپتالوں، بازار، مارکیٹس ویران کرنا چاہتا تھا، لیکن ہم نے مل کر انہیں ناکام بنا دیا ہے، ہم خوشی، غمی، دُکھ، سکھ میں ایک ساتھ ہیں، کچھ لوگ تحریک عدم اعتماد کے عمل کو غیر جمہوری کہہ رہے ہیں، حالانکہ یہ حکمران اپنی پارٹی میں انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرا سکتے۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ آج وہی لوگ کہہ رہے ہیں کہ جمہوریت خطرے میں ہے، ہم اس جمہوریت اور آئین کے پاسبان ہیں، ہمیں آئین بتاتا ہے کہ کس طرح سے پارلیمان کی تبدیلی ممکن ہے، ہم نے کوئی غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام نہیں کیا، بلوچستان میں 30 ہزار سے زائد اسامیاں موجود ہیں، لیکن اس کے باوجود بھی ہمارے نوجوان بیروزگار ہیں، اگر 30 ہزار نوکریاں ہمارے صوبے کو مل جائیں تو بیروزگاری پر بڑی حد تک قابو پا لیا جائے گا، سی پیک کی اہمیت کے حوالے سے اس وقت پنجاب کے نوجوان چائنا میں زیرتعلیم ہیں اور جب وہ پڑھ کے آئیں گے تو ہم استحصالی کا شور مچائیں گے، ہماری حکومت بھی یہاں کے قابل اور پڑھے لکھے جوانوں کو چائنا بھیجے، تاکہ ہم بھی اس سی پیک میں اپنا کردار ادا کرسکیں، سرفراز بکٹی نے کہا کہ آغا رضا کو سلام پیش کرتا ہوں، جس نے 20 کروڑ کی آفر ٹھکرا دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button