یمن

سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی ابین کے علاقہ ہمدان پر 13 بار بمباری

یمن کے نہتے اور بےگناہ عرب شہریوں پر سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے یمن کے صوبہ ابین کے ہمدان علاقہ میں آج سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے 13 بار بمباری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمن پر سعودی عرب نے تقریبا گذشتہ تین برسوں سے جنگ مسلط کررکھی ہے یمنی عوام تمام مشکلات کے باوجود سعودی عرب اور اس کے دس اتحادی ممالک کی بربریت اور جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں ۔ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکا اس لئے وہ عام یمنی شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button