مقبوضہ فلسطین

اسرائیل کی مجرمانہ کارروائی 14 فلسطینی شہید

اسرائیل کی مجرمانہ کارروائی کے نتیجے میں گذشتہ 2 ہفتوں میں 14 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مختلف علاقوں میں 19 دسمبر سے یکم جنوری تک 14 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں اور اسی مدت میں 4549 فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے قدس شہر کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے اعلان کے بعد پوری دنیا میں احتجاجی مظاہروں کا ایک لا متناہی سلسلہ شروع ہوا جبکہ فلسطین میں ہونے والے مظاہروں میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں اب تک 20 سے زائد فلسطینی شہید اور5 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button