ایران

ایران بھر میں عظیم الشان مظاہرہ

تہران اور ایران کےدیگر شہروں کے عوام نے نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد خود سے مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کے بعض علاقوں میں حالیہ فتنوں اور ہنگاموں کی مذمت کی اور اس طرح کے فتنوں اور تشدد کے مقابلے میں عوامی بصیرت و ہوشیاری اور اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

فتنوں کی مذمت و مخالفت اور اسلامی نظام حکومت کی حمایت میں ایرانی عوام کے مظاہروں کا سلسلہ بدھ کے روز سے شروع ہوا ہے اور ایرانی عوام نے ملک کے مختلف شہروں میں خود سے سڑکوں پر نکل کر وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے جنھوں نے دشمنوں کی نئی سازشوں اور املاک کو نقصان پہنچانے میں موقع پرست عناصر کے شرمناک اقدامات کی شدید مذمت کی۔
تہران کے عوام نے نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد اپنے مظاہرے میں ہر طرح کے فتنہ و تشدد، قومی و مذہبی مقدسات کی بے حرمتی نیز اموال و املاک کو نقصان پہنچائے جانے کی مذمت کی اور امریکہ، اسرائیل، آل سعود، منافقین اور فتنہ گر مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے نیز ایران کے مقدس اسلامی جمہوری نظام سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا۔
تہران کے بابصیرت عوام نے حالیہ فتنے کو ناکام بنانے میں ایران کے غیور عوام، سیکورٹی فورس اور پولیس اہلکاروں کی قدردانی کرتے ہوئے تاکید کی کہ ایرانی قوم ہمیشہ ایران کے نظام اسلامی، رہبر انقلاب اسلامی اور اسلامی انقلاب کی حامی و پشت پناہ رہی ہے۔
مشہد، قم، اصفہان، شیراز اور یزد سمیت ایران کے دیگر شہروں میں بھی نماز جمعہ کے بعد ایسے مظاہرے کیے گئے جن میں شریک لوگوں نے عوامی مطالبات ، اسلامی نظام اور رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت اور بلوائیوں کے خلاف اپنے شدید غم غصے کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button