قدس کی آزادی کی راہ میں عربستان سب سے بڑی رکاوٹ ہے،شیخ نبیل کاوک
بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سینئر رکن نے کہا ہے کہ مقبوضہ القدس اوردیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی آزادی کی راہ میں عربستان سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
’’شیخ نبیل کاوک ‘‘نے ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ القدس اوردیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی آزادی کی راہ میں عربستان سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی پالیسیاں فلسطینی عوام کی حمایت میں عرب اقوام کو متحد کرنے کی کوششوں میں اہم رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ اُمت مسلمہ کیلئے سب سے بڑی دردناک چیز آل سعود رژیم کا صیہونی حکومت کےساتھ صلاح ہے۔
انہوں نے یمن پر آل سعود کی مسلط کردہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب اوراسکے علاقائی ومغربی اتحادیوں کی وجہ سے ڈیڑھ کروڑ یمنی عوام کہ جن میں لاکھوں بچے اورخواتین شامل ہیں کو بھوک اورقحط کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی جارحیت کی وجہ سے ایک لاکھ یمنی ہیضے کا شکار ہیں جبکہ ہزاروں یمنی بچے سعودی بمباری کے نتیجے میں شہید ہوئے ہیں۔
انہوں نےسوال کیاکہ کیا اسلام ہمیں مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ٹرمپ اوراسرائیل کےساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنےاورمظلوم یمنی عوام کا خون ناحق بہانے کی اجازت دیتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ لبنانی تحریک مقاومت حزب اللہ فلسطینی قوم اورفلسطینی مقاومتی گروہوں کی ہمہ گیر حمایت جاری رکھےگا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ عراق ،شام اورقلامون میں فتوحات سے اسرائیل کے خلاف مقاومت مزید مضبوط ہوئی ہے۔