یمن

سعودی عرب کے حملوں میں 50 معصوم یمنی شہری شہید

سعودی جنگی طیاروں نے مغربی صوبے الحدیدہ کے مختلف رہائشی علاقوں پر نو بار بمباری کی ہے جس میں شہید ہونے والے یمنی شہریوں کی تعداد پچاس ہو گئی ہے۔

سعودی جارحیت میں چونسٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
ادھر یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر مک گولڈرک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن پر حالیہ سعودی حملوں کے نتائج سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ یمن میں انسانی زندگی کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی اتحاد نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنے وحشیانہ حملوں اور جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے اور اس غریب عرب ملک کا ہر طرف سے محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک تیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button