یمن

سعودی عرب کے ظالمانہ محاصرے کیوجہ سے روزانہ 32 یمنی مریض جاں بحق ہو رہے ہیں

یمن کے ائیر پورٹس مسلسل بند رہنے کی وجہ سے پورے ملک میں روزانہ 32 مریض اپنی زندگی سے محروم ہو جاتے ہیں۔ المنار سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے ائیر پورٹس مسلسل بند رہنے کی وجہ سے ملک بھر میں روزانہ 32 مریض اپنی زندگی سے محروم ہو جاتے ہیں۔ یمنی وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ کینسر کے علاج کی 57 اقسام کی دوائیں وزارت صحت کے گوداموں اور آزاد بازار میں ختم ہوچکی ہیں۔ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے آغاز سے اب تک 10363 یمنی شہید ہوچکے ہیں، جن میں 2066 بچے اور 1574 خواتین شامل ہیں۔ اسی طرح سعودی عرب کے حملوں کے آغاز سے اب تک 21233 عام یمنی شہری زخمی ہوئے ہیں، جن میں 3025 بچے اور 2508 خواتین شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button