مقبوضہ فلسطین

جنگ کی صورت میں حماس ہمارے داخلی محاذ کو تباہ کر دے گی، اسرائیلی وزیر

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) صیہونی حکومت کے وزیر شہری ترقیات یواف گالانت نے اعتراف کیا ہے کہ آئندہ جنگ میں حماس ہمارے داخلی محاذ کو مفلوج کر کے رکھ دے گی۔اسرائیلی وزیریواف گالانت نے اپنے بیان میں صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام بریگیڈ کے میزائلوں کا نشانہ اتنا صحیح ہے کہ جنگ کی صورت میں وہ ہمارے داخلی محاذ کی کمر توڑ دے گی-

صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل نمبر دو نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے فلسطینیوں کا کس طرح سے مقابلہ کیا جائے اس پر خود اسرائیلی کابینہ میں سخت اختلاف پایا جاتا ہے-

اسرائیلی میڈیا کے مطابق صیہونی حکومت کی کابینہ کے بعض وزیروں کا کہنا ہے کہ غزہ میں اگر اقتصادی بحران جاری رہتا ہے تو نئی جنگ بھڑک سکتی ہے-

واضح رہے کہ غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کے باوجود فلسطین کے استقامتی گروہوں کی دفاعی توانائیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے-صیہونی حکومت نے 2006 سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے غزہ کے باشندوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button