ایران

دشمن ایرانی قوم کے سلسلے میں غلطی نہ دہرائے، صادق آملی لاریجانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) عدلیہ کے سربراہ آیت آللہ آملی لاریجانی نے ایران میں گزشتہ دنوں رونما ہونے والے بعض واقعات پر دشمن کے ہیجان زدہ ہونے کو ایرانی عوام کی شناخت نہ ہونے کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

آیت اللہ آملی لاریجانی نے عدلیہ کے عہدیداروں کی میٹنگ میں کہا ہے کہ امریکا، برطانیہ اور بعض دیگر ملکوں نے گزشتہ دنوں رونما ہونے والے بدامنی کے واقعات کی حمایت کرکے ماضی کی غلطی دوہرائی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دشمنوں کو ایرانی عوام کی شناخت نہیں ہے ۔ آیت اللہ آملی لاریجانی نے کہا کہ دشمنوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایران کے عوام پیرو ولایت ہیں اور اپنی اقدار کا دفاع کریں گے۔

عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ ایرانی عوام اس بات کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے کہ بعض عناصر انقلاب کو اغوا کر لیں اور اغیار اس کی قیادت کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button