پاکستان

قوم متحد ہوکر اس بڑے شیطان (امریکا) کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بنے، علامہ راجہ ناصر عباس

شیعیت نیوز :  امریکی دماغی طور پر بیمار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکی دوستی کے سبب فرقہ واریت ،دہشتگردی، لسانیت کے سوا کچھ نہیں ملا،نام نہاد امریکی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ستر ہزار سے زائد پاکستانیوں کی قربانی کو فراموش کرنے والا امریکہ وطن عزیز کا ازلی دشمن ہے۔

انہوں نے کہا امریکہ شام اور عراق سے ذلت آمیز ناکامی کے بعد ایشیاء کو ڈسٹرب کرنے کے لئے ایشیا ءکے دل پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے،وقت آگیا ہے کہ قوم متحد ہوکر اس بڑے شیطان  کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بنے،حکمران اور اسٹیبلشمنٹ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ جتنی جلدی ہوسکے ہم اس منحوس امریکن بلاک کو خیر باد کہیں،امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے پاکستان کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا،عوام پاکستان میں امریکی پٹھوں کیخلاف متحد ہوں اور پاکستان سے امریکی آلہ کاروں کو نکال باہر پھینکیں،انہوں نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ امریکہ اور اس کے حواریوں کو عراق اور شام سے بدتر شکست دے کر پاکستان کو عزت اور وقار کے ساتھ ایشن ٹائیگر بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button