پاکستان

ن لیگ کی شیعہ دشمنی، شیعہ سیاسی جماعت ایم ڈبلیو ایم کی ویب سائٹ بلاک کرنے کی اطلاعات

شیعیت نیوز: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی سیاسی جماعت مجلس وحدت المسلمین کی ویب سائٹ کو فوری طور پر بلاک کردیا ہے۔ پی ٹی اے میں اعلیٰ سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق کی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کی وجوہ کا تعین نہیں کرسکتے۔ ویب سائٹ بلاک کرنے کے احکامات مجاز اتھارٹی کی جانب سے ملے اور ان پر عمل کیا گیا۔ اس طرح مجلس وحدت المسلمین کے مواد کو بلاک کرنے کے احکامات ملتے ہی فوری عمل درآمد کیا گیا۔ 

دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کی مطابق اسلام آباد کے سمیت کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ مہیا کرنے والی سروس پر ویب سائٹ بلاک ہے، اس حوالے سے پی ٹی اے سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button