پاکستان

دہشتگرد اورنگ زیب فاروقی کی متحدہ مجلس عمل کہ سرغنہ ملا فضل الرحمن سے ملاقات

شیعیت نیوز: متحدہ مجلس عمل و جمعیت علماء اسلام کہ سربراہ ملا فضل الرحمن نے کالعدم سپاہ صحابہ / داعش کہ سرغنہ اورنگ زیب فاروقی سے ملاقات کی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے رہنماء مولانا فضل الرحمن نے کالعدم سپاہ صحابہ / داعش کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی سے ایک محفل میں ملاقات کی اور خوش گوارماحول میں ایک دوسرے کو بغل گیر کیا۔

یہاں یہ بات یاد رہے کہ اورنگ زیب فاروقی ملک بھر میں شیعہ نسل کشی ، میلاد النبی (ص) پہ حملے اور سری لنکن ٹیم پہ حملے کا مرکزی ماسٹر مائنڈ ھے اور دہشتگرد ملک اسحق کا دست راست تھا جسکو قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے واصل جہنم کردیا ہے۔

دوسری جانب دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کراچی کےPS28 سے 2018 میں جنرل الیکشن لڑنے کا خواہش مند ہے، گمان کیا جارہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے رہنما سے اس ملاقات الیکشن اتحاد پر بات چیت کی گئی ہو۔

کچھ عرصہ قبل میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی تھی کہ ملک بھر میں کالعدم سپاہ صحابہ نے جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمن ) گروپ کے ساتھ اتحاد کیا ہے تاکہ جنرل الیکشن میں مذہبی جماعتوں کا اتحاد سامنے آسکے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button