چکوال: PP20میں ن لیگ کی تکفیری عنا صر کی سرپرستی کے خلاف تحریک انصاف کی حمایت کی ہے، ایم ڈبلیو ایم چکوال
شیعیت نیوز: ایم دبلیو ایم چکوال نے تحریک انصاف کی ضمنی الیکشن میں حمایت کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ چکوال میں ن لیگ کی جانب سے تکفیری دہشتگردوں کی مسلسل سرپرستی کی وجہ سے مجلس کی قیادت نے تحریک انصاف کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شیعیت نیوز کو ایم ڈبلیو ایم ضلع چکوال کے رہنماوں کی جانب سے موصول ہونے والے میسجز اور ای میلز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کے pp20سے امیدوار حیدر سلطان نے تحریک خدام اہل سنت کی مسجد میں جاکر حلفیہ احمدیوں کو مرتد قرار دیا۔ اور حلف دیا کہ اگر وہ کسی عہدہ پہ پہنچ گیا تو احمدی حضرات کے مختلف حکومتی عہدوں پہ آنے کے خلاف قانون بنوائے گا۔ اس بات کے انکے پاس دستاویزی ثبوت بھی موجود ہیں۔اسے کہتے ہیں نفرت، اور فرقہ واریت کی فضا کو پھیلانا ۔نیز تحریک خدام اہل سنت کی یہ مسجد وہی ہے جس سے کئی بار شیعہ کے جلوس پر پتھراو کیا جاچکا ہے۔ یہ مسجد مین بازار والی گلی میں ہے۔ اور یہاں سے 7محرم اور 17صفر کو ضلع بھر کا مرکزی ماتمی جلوس گزرتا ہے۔اسی مسجد میں سپاہ صحابہ کے لوگوں کو بھی بلایا جاتا ہے۔ اور اس مسجد کے موجودہ خطیب قاضی ظہور حسین نے اس سال عید قربان پہ خطبے میں کہا تھا کہ جلوسوں کو عبادت گاہوں کے اندر ہونا چاہئے۔ ایسی تکفیری سوچ رکھنے والے لوگوں کے ساتھ جو بھی جماعت الحاق کرے گئ ہم اس کے مخالف ہی بیٹھیں گے ۔
ان بیانات اور تشدد و نفرت رکھنے والے عناصر کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد قائم کیا ہے، انکا کہنا تھا کہ مجلس پاکستان میں ہر اقلیت کے تحفظ کی قائل ہے اور پاکستان سے تشدد پر مبنی تکفیری سوچ کے خاتمہ کے لئے کام کررہی ہے، ہم پاکستان کو ایک پرامن ملک بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر طبقہ اور مکتب سے تعلق رکھنے والا آزاد زندگی گذار سکے، لیکن ن لیگ مسلسل ایسےشدت پسند عناصر اور کالعدم جماعتوں کے سرغنوں کی سرپرستی کررہی ہے جو ملک و قوم کے دشمن ہیں۔









