یمن

یمن پر سعودی بمباری سے 10 سے زائد خواتین شہید

یمن کے صوبہ الحدیدہ کے علاقے الخوخہ پر سعودی اتحادی افواج نے تازہ ترین بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 10 یمنی خواتین شہید ہوگئیں ہیں۔

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سعودی لڑاکا طیارہ یمن کے صوبہ حجہ میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

یکم دسمبر 2017 سے 26 دسمبر 2017 تک سعودی حملوں میں 600 یمنی شہری شہید یا زخمی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے 26 مارچ 2015 سے یمن کے مفرور صدر عبدربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے اور اس ملک پر اپنا تسلط جاری رکھنے کے لئے نہتے عوام کے خلاف جارحیت شروع کر رکھی ہے جس دوران آل سعود اپنے مفادات کے حصول میں ناکام رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button