یمن

یمن میں قحط بڑھ گئی، عوام بھوک سے مر رہے ہیں, ریڈ کراس

صنعا : ریڈ کراس نے اعلان کیا ہے کہ سعودی حملوں کی وجہ سے یمن میں قحطی بڑھ گئی ہے، اور عوام بھوک سے مر رہے ہیں۔سعودی محاصرے کے بعد یمنی عوام کو بھوک کا سامنا ہے، اس ادارے نے یمن کے حالات سے خبردار کر دیا ہے۔

انصار اللہ کے سربراہ نے بھی اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ سعودیہ جان کر عام عوام اور اس ملک کے انفراسٹرکچر کو تباہ کر رہا ہے۔«سید عبدالملک الحوثی» نے کہا: سعودیہ ان حملات کے ذریعے یمنی عوام کے ارادے کو توڑنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اقوامِ متحدہ اور دوسرے عالمی اداروں نے محاصرے کی وجہ سے یمن کے حالات کے بارے میں خبر دار کیا ہے کہ یمن میں وبا اور قحطی بڑھ گئی ہیں۔

اور آج ریڈ کراس نے کہا ہے کہ: یمنی بھوک کی وجہ سے مر رہے ہیں۔اس ادارے نے اپنے ٹیوٹ میں کہا ہے کہ: یمن میں 10 افراد میں سے 6 کو مشکل سے کھانے کی اشیا مل رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button