یمن

یمن پرسعودی جارحیت میں مزید 4 یمنی شہید

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے بعض علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک عورت اور ایک بچے سمیت 4 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

اس سے چند روزقبل یمن کے صوبہ تعز پر سعودی عرب کی حالیہ مجرمانہ بمباری کی نتیجے میں 100 عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب العالم نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے ایک غیر معمولی کارروائی انجام دے کر صوبہ الحدیدہ کے شہر الخوخہ کو جارح فوجیوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

یمنی فوج اورعوامی رضاکارفورس نے صوبہ الحدیدہ کے شہر الخوخہ کو آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران سعودی عرب کے دسیوں اتحادی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ۔

یمنی فوج نےالخوخہ شہر کو آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران جارح فوجیوں کی دسیوں گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا ہے –

یمن کے ایک فوجی ذریعے نے بھی بتایا ہے کہ یمن کے جنوبی صوبے البیضا میں سعودی فوج کے اتحادیوں کی پشقدمی کو روک دیاگیا ہے- اس کارروائی میں سعودی فوجیوں اوران کے اتحادیوں کو خاصا نقصان پہنچا –

یمنی فوج نے صوبہ تعز میں بھی سعودی عرب اور اس کی اتحادی فوجوں کے ٹھکانوں پرحملے کرکے ان کی متعدد فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے –

 

متعلقہ مضامین

Back to top button