پاکستان

پاکستان کے فیصلے اسلام آباد کی بجائے ریاض میں ہونے لگے، نئے این آراو کی تیاری

شیعیت نیوز: پاکستان کی ۱۸ کرڑو عوام کے فیصلے اب ریاض میں ہونے لگئے ہیں،اس ملک کے ضمیر فروش حکمران کسی نئی سازش کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز پنجاب کے وزیر اعلیٰ اچانک خصوصی طیارے سے سعودی عرب کے دورے پرروانہ ہوئے ، جسکے بعد سیاسی حلقوں میں چہ میگونیاں جاری ہیں کے یہ دورہ زاتی نہیں بلکہ کسی خاص مقصد کے لئے کیا گیا ہے۔

شہباز شریف کے سعودی عرب پہنچنے کے بعد وزیر ریلوے سعد رفیق بھی سعودی عرب کی جانب روانہ ہوگئے ہیں، جبکہ اتوار کو حکمران جماعت کے سربراہ نواز شریف بھی ریاست عبدالعزیز(سعودی عرب ) کا دورہ کریں گے۔

پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے حکمرانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا کی ایماء پر ن لیگ کے نااہل ہونے والے حکمرانوں کو این آر او(کلین چیٹ ) دینے کی سازش تیار کی جارہی ہے، سیاسی جماعتوں کے حکمرانوں کا کہنا ہے کہ اب کسی کوبھی این آراو نہیں دینے دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں امریکا اسرائیل اور سعودی عرب کے من پسند حکمران نواز شریف کی جماعت کے خلاف فیصلوں اور انکی گرتی ہوئی حکومت کو سہارا دینے کے لئے سعودی عرب کے بادشاہ سلامت نے بخشوں کو طلب کیا ہے جہاں امریکی عہداوں کی موجودگی میں پاکستان کے خلاف کوئی نئی سازش تیار کی جائیگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button