پاکستان

سعودی گلوبٹ نے شہباز شریف کوخصوصی طیارہ بھیج کر سعودی عرب طلب کرلیا

شیعیت نیوز: پنجاب کے چیف منسٹر شہباز شر یف اچانک سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق انکے لئے خصوصی طور پر سعودی عرب کی حکومت نے بدھ کی رات خصوصی طیارے کوپاکستان بھیجا۔

اس دورے کے دوران وہ سعودی عرب کے خاص حکمرانوں سےملاقات کریں گے ، ذرائع کے مطابق  شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب سےتین روز قبل سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات بھی کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو اچانک سعودی عرب دورے پر بلایا گیا ہے ان کے بقول غیر عرب برادر ممالک نے بھی انتباہ کیا ہے کہ جو کچھ ہونے جارہا ہے وہ اچھا نہیں شائد غیر عرب سے مراد چین اور ترکی اور ہوسکتا کے ایران ہو۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اسلام آباد میں علاقائی چھ ممالک کے اسپیکرز کانفرنس پاکستان میں منعقد کی گئ ہے، جس سے امریکا اسرائیل سمیت عرب ریاستیں پاکستان سے خائف بیٹھی ہیں، ہوسکتا ہے کہ بادشاہ سلامت نے بخشو کی کھچائی کے لئے بلایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button