پاکستان

قائد اعظم کے یوم پیدائش پر امامیہ اسکاوٹ کی مزار قائد پر اسکاوٹس سلامی

شیعیت نیوز: بانی ِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے 141ویں یومِ ولادت کے موقع پر امامیہ اسکاؤٹس کراچی ڈویژن کی جانب سے مزار قائد پر اسکاوٹ سلامی پیش کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق آئی ایس او کراچی کے ڈویژنل صدر محمد یاسین کے ہمراہ مزارِ قائد پر امامیہ اسکاوٹ نے سلامی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔

اس موقع پر محمد یاسین نے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم نے اپنی سیاسی بصیرت اور دور اندیشی کے ساتھ آنے والے وقت کے لیے اتحاد ، تنظیم اور یقین ِ محکم جیسے رہنما اصول وضح کردیے تھے ، آج ملک ِ خداد جن مسائل میں گھرا ہوا ہے اسکی ایک وجہ بانی پاکستان کے فرمودات سے رو گردانی ہے.

ce68a390-02ef-4141-b93b-2d2ce25ff02a.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button