پاکستان

امریکا کے خلاف علی رضا ٹیم ، علی ایران کا رضا پاکستان کا، اسپیکرز کانفرنس میں دلچسپ صورتحال

شیعیت نیوز: چھ ملکی اسپیکرز کانفرنس کے آخری لمحات میں بہت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب مین ٹیبل پر صدر ممنون حسین، اسپیکر سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، ایرانی مجلس کے اسپیکر علی رضا لاریجانی اورترک اسپیکر اسماعیل کارامان کے ہمراہ سینیٹر مشاہد حسین سید موجود تھے جس میں مشاہد حسین کا یہ انکشاف شرکائے مجلس کو چوکس کر گیا کہ میاں رضا ربانی کی تقریر پر ٹرمپ نے ناراضگی کا اظہار اپنے ایک ٹویٹ میں کیاہے۔ انہوں نے یہ کہہ کر شرکا کو مطمئن کیاکہ میں نے بھی جوابی ٹویٹ کردی ہے۔ مشاہد حسین نے ڈاکٹر علی رضا لاریجانی سے کہاکہ ایک تقریر آپ نے اوردوسری رضا ربانی  نے کی، اب یہ ایک ٹیم ہوگئی ہے جس کا نام ہے علی رضا ٹیم، علی ایران کے اور رضا پاکستان کے نمائندے ہیں اس پر خوب قہقہہ بلند ہوا، مشاہد حسین نے یہاں ترک اسپیکر اسماعیل کارامان کو صدر ممنون حسین سے متعارف کراتے ہوئے بتایا اسماعیل کارامان پاکستان کے پرانے دوست ہیں 1965 میں جب بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو اسماعیل کارامان  نے اپنے ملک میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کیلئے ایک بڑی ریلی نکالی تھی، اسماعیل کارامان اس وقت ٹرکش اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button