پاکستان

دہشتگردی کیخلاف جنگ کو بیانات کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، ترجمان پاک فوج

شیعیت نیوز: پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کو بیانات کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، اتحادی ممالک ایک دوسرے کو نوٹسز نہیں دیتے، امریکا کے بیانات کا دفتر خارجہ کی سطح پر جواب دیا جاچکا ہے، ایسے بیانات دہشت گردی کےخلاف جنگ کو متاثر کرسکتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم پر افغانستان کی جنگ مسلط کی گئی، پاکستان نے بارہا کہا ہے کہ افغانستان میں موجود تحریک طالبان پاکستان کی قیادت کو ختم کیا جائے اور وہاں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی ختم کرنا ہوگا۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک افواج نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں کیں اور جو کام ہم نے کیا وہ کسی نے نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان خفیہ معلومات کا تبادلہ ہونا چاہیے جبکہ افغان سرحد پر مینجمنٹ ہونی چاہیے، پاکستان نے اپنی طرف باڑ لگائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیسوں کیلئے دہشتگردی کےخلاف جنگ نہیں لڑرہا، کولیشن سپورٹ فنڈ کےتحت جنگ پرخرچ کی گئی رقم ملی، ہمیں امریکا سےامداد نہیں بلکہ باہمی اعتماد کی ضرورت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کے نیوکلیئر اثاثے محفوظ ہونے کا اعتراف خود امریکا کرچکا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ 2017 میں بھارت نے سب سے زیادہ سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کو نشانہ بناتا رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک اور جدوجہد میں تیزی آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button