پاکستان

سبی: ایف سی کی کاروائی میں ۴ دہشتگرد واصل جہنم

شیعیت نیوز: ایف سی بلوچستان نے سبی اور تربت میں کارروائی کے دوران 4دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایف سی بلوچستان نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سبی کے شمالی پہاڑوں پر سرچ آپریشن کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں 2دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق دہشت گردمقامی لوگوں کو دھمکی آمیز کالیں کررہے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تربت کے علاقے گنڈیموگزئی کور میں بھی دہشت گردوں کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ایف سی نے خفیہ ٹھکانے میں چھپے 2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارودبرآمد کیا گیا

متعلقہ مضامین

Back to top button