ایران

حکام عوام کو نماز کی طرف راغب کرنے کوشش کریں، آیت اللہ خامنہ ای

آیت اللہ خامنہ ای نے 26ویں نماز کانفرنس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں نماز کی دعوت دینے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے پر تاکید کی ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے آج جمعرات کے روز اپنے پیغام میں فرمایا کہ نماز کانفرنس کے عہدیدار اس کے سالانہ انعقاد کی قدر کریں اور مضبوط عزم کے ساتھ اپنے مقصد کو جاری رکھیں اور جان لیں کہ اللہ رب العزت صابرین کے ساتھ ہے۔

رہبرمعظم نے مزید کہا کہ نماز کی دعوت در اصل زندگی کے حسین ترین جلووں کی دعوت ہے کیونکہ نماز انسانی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے، نماز کے دوران انسان صدق دل سے اپنے معبود کے حضور راز و نیاز کرتا ہے۔

رہبر معظم کا کہنا ہے کہ قرآن کریم اور احادیث میں نماز پڑھنے پر بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اسی لئے خدا کے صالح اور نیک بندے اسے اپنے لئے درس سمجھیں اور لوگوں کو نماز کی دعوت دیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی نظام کے مومن حکام کو چاہئیے کہ وہ اس دعوت کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں اور علماء، معلمین، اساتذہ، سرکاری اہلکار اور دیگر اعلی حکام اپنے حلقہ احباب اور مخاطبین تک اس دعوت کو عام کریں اور انہیں خدا کی سمت اور نماز کی دعوت دینے والوں میں قرار دیں۔

واضح رہے کہ ایران کے شہر بندرعباس میں اعلی حکام سمیت ملک کی مذہبی و ثقافتی شخصیات کی کثیر تعداد نماز کی 26 ویں کانفرنس میں شریک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button