عراق

عراقی عوامی فورسز نے داعش کا حملہ پسپا کردیا

عراقی رضاکار فورسزنے شام سے ملحقہ سرحد پر داعشی دہشت گردوں کا ایک بڑا حملہ پسپا کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی رضاکارفورسز اور داعشی خونخوار درندوں کے درمیان 5 گھنٹے تک شدید جھڑپیں ہوئیں، جس میں 5داعشی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق عراقی فورسز نے داعشی دہشت گردوں کی بارود سے بھری ایک گاڑی کو تباہ کردیا ہے جبکہ ایک بکتربند گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ شام سے ملحقہ سرحد پر گزشتہ جمعہ کو بھی داعش دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جسے عراقی فورسز نے پسپا کرکے متعدد شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا تھا۔

یاد رہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراق سے داعش کے مکمل خاتمہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عراق کا اب کوئی شہر اور دیہات داعش کے قبضہ میں نہیں رہا عراقی فورسز نے ملک سے وہابی دہشت گرد گروہ کا خاتمہ کردیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ایسے دشمن سے واسطہ تھا جو ہماری تہذیب کو تباہ کرنے کے درپے تھا، مگر ہم نے اپنی وحدت اور عزیمت کے ذریعے داعش کو شکست فاش سے دوچار کیا ہے۔

عراق کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے داعشی دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور اب عراق کے کسی بھی علاقے پر داعش کا قبضہ نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button