سعودی عرب

سعودی ولیعہد کی جانب سے دنیا کا مہنگا ترین محل خریدے جانے کا انکشاف

شیعت نیوز (جدہ)سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے فرانس میں فارہ محل خریدا ہے جبکہ وہ اس سے قبل پچاس کروڑ ڈالر کی قیمت کا ایک بحری جہاز اور پینتالیس کروڑ ڈالر کی لیؤ نارڈو ڈاؤنچی کی پینٹنگ بھی خرید چکے ہیں۔
محمد بن سلمان کی جانب سے یہ فضول خرچی ایسی حالت میں جاری ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں آنے والی کمی، یمن کے خلاف جنگ اور عراق و شام میں دہشت گرد گروہوں کو آل سعود کی جانب سے فراہم کی جانے والی مالی و ہتھیاروں کی مدد کی بنا پر سعودی عرب کی معیشت شدید بدحالی کا شکار ہے۔
سعودی حکومت نے اس صورت حال سے باہر نکلنے کے لئے کئی فیصلے بھی کئے ہیں جن میں ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اسّی فیصد تک اضافہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button