پاکستان

ڈیڑھ سال سے لاپتہ ایم ڈبلیو ایم کے تین رہنما بازیاب ہوکر گھر پہنچ

شیعیت نیوز: پنجاب سے لاپتہ ہونے والے تین لاپتہ شیعہ عزادار بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق علما ء کرام ، ملی تنظیموں اور شخصیات کی کوششوں کی بدولت تین مزید عزادار بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ سال قبل لاپتہ ہونے والے شیعہ اسکائوٹ راغب عباس، مولانا اسدآہیر اور امجد شیرازی کوسادہ لباس خفیہ ادارں کے اہلکار اُٹھا لے گئے تھے، خدا کے فضل و کرم اور ملی شخصیات کی کوشیش سے  تینوں افراد بازیابی کے بعد اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر سے سیکڑوں شیعہ عزادار  ، ملی تنظیموں کے کارکناں اور علمائے کرام لاپتہ ہیں جنکی بازیابی کے لئے کوشیش جاری ہیں، جبکہ ان سے میں افراد بازیاب بھی ہوگئے، ان تین متحرک شیعہ کارکنا ں کی بازیابی خوش آئین اقدام ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button