پوری دنیا میں اسلامی استقامت کا زور بڑھتا جا رہا ہے جنرل محمد علی جعفری
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں صیہونی، سعودی اور امریکی سازشیں علاقے میں استکبار مخالف جذبے کے نتیجے میں شکست سے دوچار ہو گئی ہیں۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد علی جعفری نےتہران میں منعقدہ ایک کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ نظام اسلامی کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی ناکامی اور داعش دہشت گرد گروہ کی کھوکھلی حکومت کا خاتمہ، ایران کے اسلامی انقلاب کی بیرونی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ علاقے اور پوری دنیا میں اسلامی استقامت کا زور بڑھتا جا رہا ہے اور اس کی حیرت انگیز کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ مشرق وسطی کے تمام ملکوں میں اسلامی استقامت کی کامیابیوں اور نظام اسلامی کے دشمنوں کی کوششوں اور سازشوں کی مسلسل ناکامیوں کا بخوبی مشاہدہ کیا جاسکتا ہے اور مستقبل قریب یمن میں بھی کامیابی کا مشاہدہ کیا جائے گا۔