مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت تھا ، ہے اور رہے گا

فلسطینی صدر محمود عباس نے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت تھا ،ہے اور رہے گا ۔ او آئی سی اجلاس سے خطاب میں فلسطینی صدر نے کہا کہ امریکی فیصلہ اسرائیل کےلئےایک تحفہ ہے، مقبوضہ بیت المقدس پرامریکی فیصلےکے خلاف پوری دنیا اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ امریکی صدرکامقبوضہ بیت المقدس کے بارے میں فیصلہ سنگین جرم اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ محمود عباس نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کا طرفدار ہے امریکہ کا یکطرفہ فیصلہ مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں ، امن عمل میں امریکہ کا کوئی کردار قبول نہیں کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button